We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mangte Khali Haath LotayNot Verified

منگتے خالی ہاتھ نہ لوٹے، کتنی ملی خیرات نہ پوچھو ان کا کرم پھر ان کا کرم ہے ان کے کرم کی بات نہ پوچھو


عشق نبی ﷺ کونین کی دولت! عشق نبی ﷺ بخشش کی ضمانت اس سے بڑھ کر دست طلب میں ہے بھی کوئی سوغات نہ ہوچھو


رشک جناں طیبہ کی گلیاں، ہر ذرہ فردوس بداماں چاروں طرف انوار کا عالم، رحمت کی برسات نہ پوچھو


ظاہر میں تسکین دل وجااں باطن میں معراج دل و جاں ﷺ نام نبی ﷺ پھر نام نبی ﷺ ہے نام نبی ﷺ کی بات نہ پوچھو


تاج شفاعت سر پر پنہے حشر کا دولہا آ پہنچا ہے آنکھیں کھولو، غور سے دیکھو، کس کی ہے بارات نہ پوچھو



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


میں کیا اور کیا میری حقیقت سب کچھ ہے سرکار کی نسبت میں تو برا ہوں لیکن میری لاج ہے کس کے ہاتھ نہ پوچھو


خالد میں صرف اتنا کہوں گا جاگ اٹھا اشکوں کا مقدر یاد نبی ﷺ میں روتے روتے کیسی کٹی ہے رات نہ پوچھو

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah