We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Madine Dil o RoohNot Verified

Behzad Lucknavi

مدینےدل و روح و جاں لےے کے جاؤں محبت کا سارا جہاں لے کے جاؤں


جو سرگرم رہتی ہے ان کی ثنا میں وہ فکرِ سخن وہ زباں لے کے جاؤں


بھلا دوں جو کاذب ہے روداد میری جو حق ہے وہی داستاں لے کے جاؤں


"محمدؐ محمدؐ "ہو، ہونٹوں پہ میرے میں ایماں کی گل کاریاں لے کے جاؤں



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


نہ چھوٹے کبھی یہ دیارِ مدینہ یہ حسرت سرِ آستاں لے کے جاؤں


جو تڑپا رہا ہے مری زندگی کو وہی دل کا دردِ نہاں لے کے جاؤں


نہیں لائق نذر بہزادؔ کچھ بھی میں کیا پیش شاہِ شہاں لے کے جاؤں

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah