Kya Midhah Koi Kar Sakta Hai

کیا مدح کوئی کر سکتا ہے انسان مدینے والے کی تعریف خدا خود کرتا ہے ہرآن مدینے والے کی



انوار کی رخ پہ تابانی جلووں سے مزین پیشانی وہ نورِ مجسم رحمانی کیا شان مدینے والے کی



دن رات فرشتوں کو جھرمٹ رہتا ہے مزارِ اقدس پر آتے ہیں زیارت کی خاطر غلمان مدینے والے کی



وہ خالقِ کل یہ مالکِ کُل ہر چیز ہے اِن کے قبضے میں ہے شاہی دونوں عالم میں سلطان مدینے والے کی




Get it on Google Play



ہے رونقِ عالم ان کے لۓ عقبیٰ بھی سجی ہے ان کیلۓ ہے چیز بنی ہے ان کیلۓ واہ شان مدینے والے کی



کیا صفت ثراغ کرے کوئی ہر صفت سے بالاتر ہیں نبی ﷺ توصیف میں حق نے بھیجا ہے قرآن مدینے والے کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah