We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kya Kahun Kaise Hain PyareNot Verified

Mustafa Raza Khan Noori

کیا کہوں کیسے ہیں پیارے تیرے پیارے گیسو دونوں عارِض ہیں ضُحٰی لیل کے پارے گیسو


دَستِ قدرت نے ترے آپ سنوارے گیسو حور سو ناز سے کیوں ان پہ نہ وارے گیسو


خاکِ طیبہ سے اگر کوئی نکھارے گیسو سنبلِ خلد تو کیا حور بھی ہارے گیسو


سنبلِ طیبہ کو دیکھے جو سنوارے گیسو سنبلِ خلد کے رِضواں بھی نثارے گیسو


کس لیے عنبر سارا نہ ہوں سارے گیسو گیسو کس کے ہیں یہ پیارے ہیں تمہارے گیسو


ہوں نہ کیوں رحمتِ حق حق میں ہمارے گیسو گیسو اے جانِ کرم ہیں یہ تمہارے گیسو


یہ گھٹا جھوم کے کعبہ کی فضا پر آئی اُڑ کے یاں اَبرو پہ چھائے ہیں تمہارے گیسو


ماہِ تاباں پہ ہیں رحمت کی گھٹائیں چھائیں رُوئے پُرنور پہ یاں چھائے تمہارے گیسو


سر بسجدہ ہوئے محرابِ خمِ اَبرو میں کعبۂ جاں کے جو آئے ہیں کنارے گیسو


نیر حشر ہے سر پر نہیں سایہ سروَر ہے کڑی دھوپ کریں سایہ تمہارے گیسو


سوکھ جائے نہ کہیں کشتِ اَمَل اے سروَر بوندیاں لکۂ رحمت سے اُتارے گیسو


اپنی زُلفوں سے اگر نعل مبارک پونچھے رِضواں برکت کے لیے حور کے دھارے گیسو



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


گرد جھاڑی ہے ترے روضہ کی بالوں سے شہا مشک بو کیسے نہ ہوں آج ہمارے گیسو


اب چمکتی ہے سیہ کارو تمہاری قسمت لو جھکے اِذْن کے سجدے کو وہ پیارے گیسو


پیش مولائے رضا جو ہیں جھکے سجدے میں کرتے ہیں بخشش اُمت کے اِشارے گیسو


پھوار مستوں پہ ترے اَبرِ کرم کی برسے ساقیا کھول ذرا حوض کنارے گیسو


سایہ بھی چاہیے ہے مستوں کو دو چھینٹے میں کاش ساقی کے کھلیں حوض کنارے گیسو


عنبرِستاں بنے محشر کا وہ میداں سارا کھول دے ساقی اگر حوض کنارے گیسو


بادہ و ساقی لبِ جو تو ہیں پھر اَبر بھی ہو ساقی کھل جائیں ترے حوض کنارے گیسو


یہ سرِ طور سے گرتے ہیں شرارے نوریؔ رُوئے پُرنور پہ یا وارے ہیں تارے گیسو

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah