We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kul o Mann Elaiha Faan

Zia Jalandhari

یہ دھج، یہ روپ، یہ بل، کل من علیہا فان٭ سبھی ہیں رزقِ اجل، کل من علیہا فان میں دیکھ دیکھ کے حیراں ہوں کائنات کا حسن میں سوچ سوچ کے شل، کل من علیہا فان ہوا سمیٹتی پھرتی ہے کل کی کلیوں کو گلاب ہوں کہ کنول، کل من علیہا فان یہ دھول پھول تھی، يہ گرد عارض و لب تھی یہی ہے رسمِ ازل، کل من علیہا فان یہ چند لمحے تو جی بھر کے جی، کہ اس کے بعد نہ تو، نہ میں، نہ یہ پل، کل من علیہا فان جو ہو سکے تو نچوڑ ایک ایک آن کا رس سدا یہ پھول نہ پھل، کل من علیہا فان اس ایک لمحے سے اے دل لپٹ کے رو لے آج جو ہے وہ ہو گا نہ کل، کل من علیہا فان ہر ایک رشتہ جس اک پل میں ٹوٹ جاتا ہے وہ ایک پل ہے اٹل، کل من علیہا فان یہ پیچ و تابِ تمنا عجب معمہ ہے اور اس معمے کا حل، کل من علیہا فان تِرے گزشتہ و آئندہ خاکِ راہگزار زمیں کو دیکھ کے چل، کل من علیہا فان غریبِ شہر کو تسکین ہے تو اس سے ہے سرائے ہو کہ محل، کل من علیہا فان یہ صاحبانِ رعونت، یہ صاحبانِ ریا یہ صاحبانِ دول، کل من علیہا فان ضیاؔ! زمانہ ٹھہرتا نہیں کسی کے ليے سمیٹ خود کو، سنبھل، کل من علیہا فان



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


ضیا جالندھری

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah