Khak Suraj Se Andheron Ka Izala Hoga

خاک سورج سے اندھیروں ازالہ ہوگا آپ آۓ تو میرے گھر میں اجالا ہوگا



حشر میں ان کا ہر اک چاہنے والا ہوگا میرے سرکار کا عالم ہی نرالا ہوگا



عشقِ سرکار کی اک شمع جلالو دل میں بعد مرنے کے لحد میں بھی اُجالا ہوگا



جب بھی مانگو تو وسیلے سے انہی کے مانگو اس وسیلے سے کرم اور دو بالا ہوگا



حشر میں ہوگا وہ سرکار کے جھنڈے کے تلے میری سرکار کا جو چاہنے والا ہوگا



حشر میں اس کو بھی سینے سے لگائیں گے حضور جس گنہگار کو ہر ایک نے ٹالا ہوگا




Get it on Google Play



صلہِ نعتِ نبی پاؤں گا جس دن خالدؔ وہ کرم دیکھنا تم دیکھنے والا ہوگا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah