We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kaise Batlayein Kiya Madina Hai

Aqeel Abbas Jafri

کیسے بتلائیں کیا مدینہ ہے سوچ سے ماورا مدینہ ہے


سب سے اچھا ہے ذکر، ذکر رسول سب سے اچھی دعا مدینہ ہے


نور کی انتہا محمد ہیں خاک کی انتہا مدینہ ہے


کچھ نہیں اس میں ماسوائے رسول یہ مرا دل ہے یا مدینہ ہے



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


باغ جنت بھی جس کے آگے ہیچ نام اس شہر کا مدینہ ہے


زندگی کی تمام راہوں پر ایک روشن دیا مدینہ ہے


میرے رب کی عطا مرے سرکار اور ان کی عطا مدینہ ہے

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah