Idhar Hazaroun Nabi o Mursal Udhar Woh Tanha Khary Hue Hain

ادھر ہزاروں نبی ومرسل اُدھر وہ تنہاکھڑےہوۓ ہیں ہمارےآقا تواپنےرتبےمیں سب سےآگےبڑھےہوۓہیں



کریم آقا کےایک ٹکڑےنےپال رکھی ہےساری دنیا جبھی تو شاہ وگدا تمامی اُنہی کےدرپرکھڑےہوۓہیں



ہمارےدامن میں کچھ نہیں ہےجوہےتوآقاہےعشق تیرا اسی لیے توفقیرتیرےتیری گلی میں پڑےہوۓ ہیں



کوئی تو بولےجسے خدا نے نہیں دیا ہےنبی کا صدقہ ہمارےبچےتومصطفیٰ کےہی ٹکڑےکھاکربڑےہوۓ ہیں




Get it on Google Play



علی کےگھرکی نہ پوچھوعظمت یہ گھرانوکھاہے سب سےناصرؔ نبی کی زہرا کےدرپہ قدسی بھی سرجھکاۓ کھڑے ہوۓ ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah