We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Idhar Bhi Nazar Sheharyar e MadinaNot Verified

ادھر بھی نظر شہریارِ مدینہ پڑا ہوں سرِ رہگزارِ مدینہ


تجّلی کے مشتاق ہیں دونوں عالم اٹھا پردہ اے پردہ دارِ مدینہ


کہاں باغِ جنت کی ٹھنڈی ہوائیں کہاں روح پرور بہارِ مدینہ


مِرا سُرمۃ چشم ہے خاکِ یثرب مرا غازۃ رُخ غبارِ مدینہ


ہے نسبت خدا کو بھی شہرِ نبیؐ سے ہے جبریلؑ بھی جاں نثارِ مدینہ


خیالوں میں ہیں شہرِ طیبہ کے جلوے نظر میں ہے رنگِ بہارِ مدینہ



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


گداۓ درِ میر و سلطاں نہیں ہے گداۓ درِ شہر یارِ مدینہ


وہی ذات ہے افتخارِ دو عالم وہی ذات ہے افتخارِ مدینہ


اُنہی سے فروزاں ہوا گھر خدا کا اُنہی سے ہے قائم وقارِ مدینہ


بجز شاہِؐ دیں اور کوئی نہیں ہے نگارِ دوعالم' نگارِ مدینہ


دل افروز ہیں سنگریزے احد کے زھے گوھرِ ثنا ہوا مدینہ

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah