We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Huzoor Meri To Saari Bahaar Ap Se Hai

حضور میری تو ساری بہارآپ سے ہے میں بے قرار تھا میرا قرار آپ سے ہے


کہاں وہ ارض مدینہ کہاں میری ہستی یہ حاضری کا سبب بار بارآپ سے ہے


میری تو ہستی کیا ہے میرے غریب نواز جو مل رہا ہےمجھے سارا پیار آپ سے ہے


سیاہ کار ہوں آقا بڑی ندامت ہے قسم خدا کی یہ میرا وقار آپ سے ہے


محبتوں کا صلہ کون ایسے دیتا ہے سنہری جالیوں میں یار غارآپ سے ہے



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


یہ لفظ نعت کے جتنے ہیں آپ دیتے ہیں یہ نعت گوئی میں میرا شمار آپ سے ہے


حضور آپ کی یادوں میں اشک رحمت ہے یہ آنکھ تیری ضیا اشکبار آپ سے ہے


ہے ذکر آپ کا ایسا کہ آنکھ برآئے یہ آنکھ تیری ضیا اشکبار آپ سے ہے

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah