ہم سوۓ حشر چلیں گےشہ ابرار کے ساتھ قافلہ ہوگا رواں قافلہ سالار کے ساتھ
یہ تو طیبہ کی محبت کا اثرہے ورنہ! کون روتاہے لپٹ کردردیوار کے ساتھ
اے خدا دی ہے اگر نعت نبی کی توفیق حسن کردار بھی دے لذت گفتارکےساتھ
جب کھلے حشرمین گیسوۓشفاعت ان کے ہم سےعاصی بھی نظرآئیں گےابرارکےساتھ
گر مدینے کاتصورہو تو ظلمت کیسی ربط مضبوط رہےعالم انوارکےساتھ
پل سےمجھ سابھی گنہگار گزر جاۓگا ہوگی سرکارکی رحمت جوگنہگارکےساتھ
ہم بھی مظہرسے سنیں گے کوئی نعت رنگیں گر ملاقات ہوئی شاعر دربار کے ساتھ