We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hum Dar e Aaqa Pe Sar

ہم درِ آقا پہ سر اپنا جھکا لیتے ہیں سچ بتانا ارے دنیا تیرا کیا لیتے ہیں



اس کو آنکھوں پہ بٹھاتے ہیں زمانے والے جس کو محبوبِ خدا اپنا لیتے ہیں



وقت کی قید نہیں، ہیں یہ کرم کی باتیں جب بھی سرکار کی مرضی ہو بلا لیتے ہیں




Get it on Google Play



غم کے ماروں کا طبیبو نہ کرو کوئی علاج ہم غمِ عشقِ نبی میں بھی مزہ لیتے ہیں



پتھرو تم تو ہو پتھر مگر آقا میرے تم سے گرچاہیں تو کلمہ بھی پڑھا لیتے ہیں



جب نہیں ملتی کہیں سے بھی سکوں کی دولت تیری محفل تیرے دیوانے سجا لیتے ہیں



یہ بھی سرکار کی رحمت ہے کرم ہے ان کا ہم جہاں جائیں وہاں رنگ اپنا جما لیتے ہیں



گنبد خضریٰ خدا تجھ کو سلامت رکھے دیکھ لیتے ہیں تجھے پیاس بجھا لیتے ہیں



جب سے دیکھا ہے نیازی وہ ریاض الجنۃ ہم تو گھر بیٹھے ہی جنت کی ہوا لیتے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah