We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hua Jata Hai Dushman Sab ZamanaNot Verified

ہُوا جاتا ہے د شمن سب زمانہ یارسولَ اللہ سناؤں اب کسے غم کا فسانہ یارسولَ اللہ


مجھے چاروں طرف سے دشمنوں نے گھیر رکھا ہے بچانا یارسولَ اللہ بچانا یارسولَ اللہ


جو اپنے تھے وُہی بیگانے ہو کر اب ستاتے ہیں کرم لِلّٰہ! یاشاہِ زمانہ! یارسولَ اللّٰہ


بھنور میں پھنس چکی ہے ناؤ آقا ہائے کیا ہوگا شہا! جلدی سے پار آکر لگانا یارسولَ اللہ



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


غم و آلام نے ہر سَمْت سے آقا جکڑ ڈالا پئے غوث و رضا آکر چھڑانا یارسولَ اللہ


شہا! گلزارِ سنّت پر خَزاں نے کر دیا حملہ بہاریں سُنّتوں کی پِھر دِکھانا یارسولَ اللہ


غمِ دنیا میں کیوں روئیں ہمیں کردو نصیب آقا تمہارے غم میں ہی آنسو بہانا یارسولَ اللہ


ڈرایا بلکہ مارا بھی مجھے یامصطَفٰے جس نے اُسے بھی اپنے سینے سے لگانا یارسولَ اللہ


نہیں عطارؔ قابِل امتِحاں کے سرورِ عالم بَہَر صورت تمہِیں اِس کو نبھانا یارسولَ اللہ


Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah