Hua Hai Jab Se Mera Qalb

ہوا ہے جب سے مرا قلب آشیاں اُن کا یہ دشت خار نہیں اب ہے گلستاں اُن کا



جہات کا ہو یقین کہ وقت کی حد ہو زمان ان کا، مکان ان کا، لا مکاں ان کا



انہیں کسی کی ضرورت جو ہوتو کیوں کرہو وہ جانتے ہیں کہ محتاج ہےجہاں ان کا




Get it on Google Play



وہ کاف نون کو سّر نہاں وہی مقصود کمال معنی کُن وہ ہیں کُن فکاں ان کا



سہیلؔ ان کی عنایت سے یہ سعادت ہے ترے کلام کا مشمول ہے بیاں ان کا



کرم مجھ پہ میرے شہا کیجیے گا کبھی رُخ سے پردہ اُٹھا دیجیےگا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah