We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ho Karam Sarkar Ab Toh Ho Gaye Gham Beshumaar

ہو کرم سرکارﷺ اب تو ہو گۓ غم بے شمار جان و دل تم پہ فدا اے دوجہاں کے تاجدارﷺ


مَیں اکیلا اور مسائل زندگی کےبےشمار آپ ہی کچھ کیجۓنا! اے شہہِ عالی وقار


یا خدا دکھلا حطیم پاک میزاب و مقام اورصفا مردہ مجھےبہررسول ذی وقار


یاد آتا ہے طواف خانۃ کعبہ مجھے اور لِپٹنا ملتزم سے والہانہ بار بار


جا رہا ہے قافلہ طیبہ نگر روتا ہوا میں رہا جاتا ہوں تنہا اے حبیب کردگارﷺ


جلد پھر تم لو بُلا اور سبز گنبد دو دکھا حاضری کی آرزو نےکردیا دل بے قرار



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


گنبدِ خضریٰ کےجلوےاور وہ افطاریاں یاد آتی ہے بہت رمضان طیبہ کی بہار


یا رسول اللہ سن لیجۓ میری فریاد کو کون ہےجو کہ سنےتیرےسوا میری پکار


حال پر میرے کرم کی اک نظر فرمایۓ دل میرا غمگین ہےاے غمزدوں کےغمگسار


قافلے والو! سنو یاد آۓ تو میرا سلام عرض کرتا روتےروتےہوسکےتوباربار


غمزدہ یوں نہ ہوا ہوتا عبید قادری اس برس بھی دیکھتاگر سبزگنبد کی بہار

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah