We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hamd Uski Bargah MeinNot Verified

حمد اس کی بارگہ میں عجز کا اِقرار ہے نعت شانِ مصطفیٰؐ کا دل نشین اِظہار ہے


حمد کیا ہے گلشنِ وحدت کے پھولوں کی لڑی نعت کیا ہے دل سے دربارِ نبیؐ کی حاضری


حمد کیا ہے ورطۃ حیرت میں گم ہونے کا نام نعت کیا ہے عشق میں آنکھوں کےنم ہونےکانام


حمد کیا حسنِ فطرت کی حسیں تعبیر ہے نعت کیا ہے بس اسی تعبیر کی تصویر ہے


حمد کیا حسنِ عالم تاب میں کھونے کا نام نعت کیا ہے الفت سرکار میں رونے کا نام


حمد کیا جلوۃ حسنِ ازل کی کہکشاں نعت کیا ہےعشق کی وادی میں رہنا گلفشاں


حمد کیا وجہِ تخلیق جہاں کی راگئی نعت کیا ہےبس سراج مصطفیٰؐ کی وشنی


حمد کیا ہے سرمدی انوار کی تنویرہے نعت کیا ہے حسنِ عالم تاب کی تصویرہے


حمد کیا نشۃ جامِ حزالی کا جنوں نعت کیا ہے چشمۃ سوزِ بلالی کا فسوں



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


حمد کیا ہے رفعتوں کی رفعتیں پانےکا نام نعت کیا ہے درد میں اس دل کے تڑپانے کا نام


حمد کیا ہے دامنِ ہستی کی ساری دولتیں نعت کیا ہے شہرِ جاں میں زندگی کی رونقیں


حمد کیا ہے وادیِ بطحا کی پہلی راگنی نعت کیا ہے عرصہ محشر کی پہلی روشنی


حمد کیا ہے غیرت کےابرکےچھٹنے کا نام نعت کیا ہے کوچۃ محبوب میں لٹنے کا نام


حمد کی تنویر سے دنیا ہے روشن دمبدم نعت کی تعظیم سے قائم ہے توقیر حرم


حمد کیا ہے نغمہ وردِ زبانِ مصطفیٰؐ نعت صدقِ دل سے ہے اظہارِشانِ مصطفیٰؐ


حمد کا مصداق خلاقِ جہانِ رنگ و بو نعت کا مصداق ہےسارےجہاں کی آبرو

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah