We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hai Shehad Se Bhi Meetha

ہے شَہد سے بھی میٹھا سرکار کا مدینہ کیا خُوب مَہکا مَہکا سرکار کا مدینہ


ہم کو پسند آیا سرکار کا مدینہ کیوں ہو نہ اپنا نعرہ ’’سرکار کا مدینہ‘‘


ہر شہر سے ہے اچّھا سرکار کا مدینہ جنّت سے بھی سُہانا سرکار کا مدینہ


بے کس کا ہے سہارا سرکار کا مدینہ بے گھر کا ہے ٹِھکانا سرکار کا مدینہ


کُہسار دِلکُشا ہیں صحرا بھی دلرُبا ہیں حُسن و جمال وَالا سرکار کا مدینہ


دونوں جہاں سے پیارا،کون ومکاں سے پیارا ہر آنکھ کا ہے تارا سرکار کا مدینہ


جنّت کا حُسن سارا اِس میں سِمَٹ کر آیا ہے حُسن ہی سَراپا سرکار کا مدینہ


ہر سَمت رَحمتوں کی بَرسات ہورہی ہے ہے رَحمتوں کا دَریا سرکار کا مدینہ


فُرقت کی آگ میں جو دِل کو جَلارہے ہیں اُن کو دِکھا خُدایا سرکار کا مدینہ



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


اے زائرِ مدینہ! دِل کو سنبھال لینا! دیکھ آ گیا مدینہ سرکار کا مدینہ


ہے لاکھ لاکھ مولیٰ ہر آن شکر تیرا اِک بار پھر دِکھایا سرکار کا مدینہ


پُھولوں کو چُومتا ہوں ،کانٹوں کو چُومتا ہوں لگتا ہے مجھ کو پیارا سرکار کا مدینہ


جی چاہتا ہے میرا ہر شے یہاں کی چُوموں کیسا ہے میٹھا میٹھا سرکار کا مدینہ


میری نظر کو بَھائے دُنیا کا حُسن کیسے؟ آنکھوں میں ہے سَمایا سرکار کا مدینہ


اللہ! مُصطفٰے کے قدموں میں موت دیدے مدفن بنے ہمارا سرکار کا مدینہ


عطّارؔ کی دعا ہے تقدیر میں خدایا لکھ دے فَقَط مدینہ سرکار کا مدینہ


Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah