Gar Chahe To Apna

گر چاہے تو اپنا بھلا محفل سجا سرکار کی بھر جاۓ گا کاسہ ترا محفل سجا سرکار کی



ہوگا کرم لجپال کا دیدار دیں گے مصطفیٰ ﷺ آجائیں گے خیر الوریٰ محفل سجا سرکار کی



آۓ گا وہ دن بھی ضرورتجھ کو بلالیں گےخضور سن لیں گےوہ یہ التجا محفل سجا سرکار کی



سب مشکلیں کافور ہوں ساری بلائیں دور ہوں پرنور ہو سینہ ترا محفل سجا سرکار کی



ذکر نبی ذکر خدا ہوگا کبھی نہ یہ جدا چاہے جو تو رب کی رضا محفل سجا سرکار کی



محبوب رب نور الہٰدی صد مرحبا نہ یہ جدا جن کے لۓ سب کچھ بنا محفل سجا سرکار کی




Get it on Google Play



ہوجاۓ گا جامی کرم دیکھےگا پھر باب حرم سرکار کی ہوگی عطا محفل سجا سرکار کی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah