Fazal e Rab ul Ula Aur Kya Chahiye

فضلِ رب العلیٰ اور کیا چاہیے مل گۓ مصطفیٰ اور کیا چاہیے



دامنِ مصطفیٰ جس کے ہاتھوں میں ہو اس کو روزِ جزا اور کیا چاہیے



ان کے دربار میں حاضری ہوگئی مل گیا مدعا اور کیا چاہیے



گنبدِ سبز خوابوں میں رہنے لگا حاضری کا صلہ اور کیا چاہیے



بھیک کے ساتھ ہی انکے دربار سے مل رہی ہے دعا اور کیا چاہیے



یہ جبیں اور ریاض الجنہ کی زمیں اب قضا کے سوا اور کیا چاہیے




Get it on Google Play



ہے سکندرؔ ثناء خوانِ شاہِ امم عزت و مرتبہ اور کیا چاہیے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah