Do Jahan Ka Ujala Humara Nabi

دو جہاں کا اجالا ہمارا نبی ﷺ ہے بڑی شان والا ہمارا نبی ﷺ



اُن سے رتبے میں اونچا نہیں ہے کوئی شان میں سب سے بالا ہمارا نبی ﷺ



دور زحمت ہوئی آگیا بن کے جب رحمتِ حق تعالیٰ ہمارا نبی ﷺ




Get it on Google Play



عاصیوں پہ شفاعت کا محشر کے دن ڈال دے گا دوشالا ہمارا نبی ﷺ



اپنے ہر امتی کو کرے گا عطا آبِ کوثر کا پیالہ ہمارا نبی ﷺ



اپنی نوری توجہ سے دل کا ریاضؔ دور کرتا ہے اجالا ہمارا نبی ﷺ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah