We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dill Main Ho Yaad Teri Gousha e Tanhai Ho

دل میں ہو یاد تیری گوشہء تنہائی ہو پھر تو خلوت میں عجب انجمن آرائی ہو


آستانہ پہ تیرے سرہواجل آئی ہو اوراے جان جہاں تو بھی تماشائی ہو


اُس کی قسمت پہ فدا تختِ شہی کی راحت خاکِ طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


اک جھلک دیکھنے کی تاب نہیں عالم کو وہ اگر جلوہ کریں کون تماشائی ہو


آج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے کب وہ چاہیں گے مری حشر میں رسوائی ہو


یہی منظور تھا قدرت کو کہ سایہ نہ بنے ایسے یکتا کے لیے ایسی ہی یکتائی ہو


کبھی ایسا نہ ہوا ان کے کرم کے صدقے ہاتھ پھیلنےسے پہلے نہ بھیک آئی ہو


بند جب خواِ اجل سے ہوں حسنؔ کی آنکھیں اس کی نظروں میں ترا جلوۃ زیبائی ہو

Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah