Deewane Mustafa Ke

دیوانے مصطفیٰ کے خوشیاں منا رہے ہیں شاہِ عرب جہاں میں تشریف لا رہے ہیں



بارہ ربیع الاول آقا کا نور اترا روح الامین آ کر کعبہ سجا رہے ہیں



دیکھا جو انبیاء نے سب یک زباں پکارے سرکار آ رہے ہیں، سرکار آ رہے ہیں



یہ آمدِ نبی پہ دیکھا عجیب منظر طوفان مل کے سارے شمعیں جلا رہے ہیں



لے کر بہار اتری رنگوں کی آج مالا اوڑھے رداۓ شبنم گُل مسکرا رہے ہیں



واہ وا جنابِ ہاشم میلاد کی خوشی میں فیض و کرم کی خوشبو ہر سُو لُٹا رہے ہیں



گھر گھر میں محفلیں ہیں میلادِ مصطفیٰ کی صلِ علیٰ کے نغمے صد شوق گا رہے ہیں




Get it on Google Play



دے کر مبارکیں ہم درِ آمنہ پہ پہلے باباۓ مرتضیٰ کو سِہرا سنا رہے ہیں



زہرا کے گھر کی چکی سے مل رہا ہے حسنی آلِ نبی کا صدقہ ہم جو بھی کھا رہے ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah