چمن اُجڑےجومہکادے محمدؐاُس کوکہتےہیں جوروتوں کوبھی بہلا دے، محمدؐاس کوکہتےہیں
توجہ اپنی کردے توخدا کےنام کا کلمہ! جوپتھرسےبھی پڑھوا دے، محمدؐ اس کوکہتےہیں
جوعُقدےکھل نہیں پاتے گزرتی بیتی صدیوں سے اِشاروں سےجوسمجھادے، محمدؐ اس کو کہتےہیں
جوبھرلےدم غلامی کاتو اس کےنام کا پرچم سرِافلاک لہرا دے محمدؐ اس کو کہتے ہیں
جھلک اپنی دکھا جاۓ تو پھر ظلمت نہیں رہتی جو حبشی کوبھی چمکا دے محمدؐ اس کو کہتےہیں
کسی کو چوٹ کھاتا دیکھ کرگرنے نہیں دیتا جوبازو اپنے پھیلا دے محمدؐ اُس کوکہتےہیں
کھلونا چاند ہو جس کا، سلامی جس کو دیں تارے جو سورج کو بھی شرما دے محمدؐ اُس کوکہتےہیں
غلاموں کی طرف جو جنتوں کو کھینچ لاتا ہے جہنم کوجو سِرکا دے محمدؐ اُس کو کہتے ہیں
مدینے کا مکیں ہوکر ہزاروں میل دوری ہے جو اپنی بزم مہکا دے محمدؐ اُس کو کہتےہیں