We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Bayan Kyun Kar Sana e Mustafa HoNot Verified

بیاں کیوں کر ثنائے مصطَفٰے ہو خدا جب اُن کا خود مِدْحَت سرا ہو


مدینے کی محبت میں جو روئے عطا وہ آنکھ میٹھے مصطَفٰے ہو


سلامِ شوق کہدینا ادب سے گزر ُسوئے مدینہ جب صبا ہو


تڑپ کر یارسولَ اللہ پکارو نہیں ممکن نہ آقا نے سنا ہو



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


عطا کردو مجھے وہ بھیک داتا مرے سارے قبیلے کا بھلا ہو


کروں بے لَوث خدمت سنتوں کی شہا گرلطف مجھ پر آپ کا ہو


دے جذبہ ’’مَدنی انعامات‘‘ کا تو کرم یا سیِّدِ ہر دو سرا ہو


میں مَدنی قافِلوں ہی کا مسافِر رہوں اکثر کرم ایسا شہا ہو


کرم ہو دعوتِ اسلامی پر یہ شریک اِس میں ہر اِک چھوٹا بڑا ہو


میں سب دولت رہِ حق میں لٹا دوں شہا ایسا مجھے جذبہ عطا ہو


گناھوں نے کہیں کا بھی نہ چھوڑا کرم مجھ پر حبیبِ کِبرِیا ہو


گناھوں کی چُھٹے ہر ایک عادت سُدھر جاؤں کرم یامصطَفٰے ہو


کٹی ہے غفلتوں میں زندگانی نہ جانے حشر میں کیا فیصلہ ہو


کرم ہو واسِطہ کُل اولیا کا مِرا ایماں پہ مولیٰ خاتِمہ ہو


مرے اعمال تولے جارہے ہیں شفاعت شافِعِ روزِ جزا ہو


الٰہی ہوں بَہُت کمزور بندہ نہ دنیا میں نہ عُقبیٰ میں سزا ہو


بروزِ حَشْر آقا کاش! کہہ دیں تم اے عطارؔ دوزخ سے رِہا ہو


Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah