We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ankhon Main Bas Gaya Hai Madina Huzoor KaNot Verified

آنکھوں میں بس گیا ہے مدینہ حضور کا بے کس کا آسرا ہے مدینہ حضور کا


پھر جا رہا ہیں اہلِ محبت کے قافلے پھر یاد آرہا ہے مدینہ حضور کا


تسکین جاں ہے راحتِ دل وجہ انبساط ہر درد کی دوا ہے مدینہ حضور کا


نبیوں میں جیسے افضل و اعلیٰ ہیں مصطفیٰ شہروں میں بادشاہ ہے مدینہ حضور کا


ہے رنگِ نور جس نے دیا دو جہان کو وہ نور کا دیا ہے مدینہ حضور کا


جب سے قدم پڑے ہیں رسالت مآب کے جنت بنا ہوا ہے مدینہ حضور کا


قدسی بھی چومتے ہیں ادب سے یہاں کی خاک قسمت پہ جھومتا ہے مدینہ حضور کا


ہر ذرہ اپنی اپنی جگہ ماہتاب ہے کیا جگمگا رہا ہے مدینہ حضور کا



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


ہو ناز کیوں نہ اُس کو نیازیؔ نصیب پر جس کو بھی مل گیا ہے مدینہ حضور کا

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah