Aaye Nabiyon Ke Sultan

آۓ نبیوں کے سلطان آۓ نبیوں کے سلطان ایک نظرجو اُن کو دیکھے ہو جاۓ قربان




Get it on Google Play



حوا مریم حوریں آئیں آمد کوسب جشن منائیں کرتے ہیں جبریل امیں پیارا یہ اعلان



سارے جگ میں دھوم مچی ہے آمنہ گھر نبیوں کانبی ہے حورو ملائک کرنے آۓ ان کی شان بیان



آقا کی نورانی صورت جودیکھےکرتا ہے تلاوت جگمگ جگمگ پیشانی ہےاور چہرہ قرآن



بولے خدا خود اُن کی زبانی بات نبی کی سب نے مانی آقا نے جو فرمایا ہے وہ رب کا قرآن



موت کو مجھ پر پیار آۓ گا میرانصیب سنور جاۓ گا آقا کے قدموں میں نکلے جس دم میری جان



آقا میرے خواب میں آنا ہم کو اپنا جلوہ دکھانا سارےغلاموں کےدل میں رہتا ہے یہ ارمان



دیکھیں ہم دن رات مدینہ دیتا ہے خیرات مدینہ کاش تمہارے در کے آقا ہم سب ہوں مہمان



نعت کمالؔ آقا کی پڑھی ہےساری محفل جھوم رہی ہے ذکرِنبی سے رحمت برسے محفل میں ہر آن

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah