We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Yahi Toh Hain Shahe KarbalaNot Verified

Anwar Feroze Puri

بلند شان فلک مرتبہ امام حسینؑ سکونِ دیدۃ خیرالنساء امام حسینؑ



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


قرارِ جان ودل مُرتضیٰ امامِ حسینؑ شہید و کُشتۃ تیغ رضا امامِ حسینؑ


خدا پرست خدا آشنا امامِ حسینؑ ہےشرح سازِ فنا وبقا امامِ حسینؑ


سوارِ شانۃ خیرالوریٰ امامِ حسینؑ کُجا یزید ستمگر کُجا امامِ حسینؑ


لیا پناہ میں بےآبرو نہ ہونے دیا عروس دین خدا کی رِدا امامِ حسینؑ


نظروں کےسامنےگو لختِ دل شہید ہوۓ نہ آہ کی نہ ہوۓ کب کشا امامِ حسینؑ


وہ جن کےناز اٹھاتے تھےجبرائیل امین یہی تو ہیں وہ شہِ کربلا امامِ حسینؑ


کٹایا سر نہ دیا دستِ خود بہ دست یزید تھےکتنےپاک روش با صفا امامِ حسینؑ


ادا نہ کی ہےکسی نے نہ کرسکے گا کوئی نماز کر گۓ ایس ادا امامِ حسینؑ


ہوا نہ ارض و سما میں کوئی امامِ حسینؑ بلا مثال بہ ارض و سما امامِ حسینؑ


خلیل صاحب ایثار تو ہوۓ انورؔ وہ ابتداء تھےمگر انتہا امامِ حسینؑ

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah