Meeran Waliyon Ke Imam

میراں ولیوں کے امام دےدو پنجتن کے نام میں نے آس ہے لگائی بڑی دیر سے




Get it on Google Play



ڈالو نظرِ کرم سرکاراپنے منگتوں پہ اک بار ہم نے جھولی ہے پھیلائی بڑی دیر سے



چوروں کو تو نے قطب بنایا برسوں کا ڈوبا بیڑہ ترایا دوں میں واسطہ نبی کا ملےصدقہ علی کا میں نے بپتا ہے سنائی بڑی دیر سے



دل کی کلی کچھ آج کھلی ہے آپ آئیں گے خبر ملی ہے ذرا دھیرےدھیرےآؤ للہِ کرم کماؤ ہم نے کٹیا ہے سجائی بڑی دیر سے



کر دو کرم کا ایک اشارہ کشتی کو مل جاۓ کنارا کردومیرابیڑا پار غوث الاعظم سرکار میں نے بپتا ہے سنائی بڑی دیر سے



گھیر رہے ہیں غم کے اندھیرے آؤ مدد کو میراں میرے میراں غوث الاعظم پیارےتیرامنگتا پکارے تیرےدر پرمیں ہوں آئی بڑی دیر سے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah