We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Kar Liya Nosh Jis Ne

کر لیا نوش جس نے شہادت کا جام اس حسینؑ ابنِ حیدرؑ پہ لاکھوں سلام


جس کو دھوکے سے کوفے بلایا گیا جس کو بیٹھے بٹھاۓ ستایا گیا جس کے بچوں کو پیاسا رلایا گیا جس کی گردن پہ خنجر چلایا گیا اس حسینؑ ابنِ حیدرؑ پہ لاکھوں سلام


جس نے حق کربلا میں ادا کردیا اپنے نانا کا وعدہ وفا کر دیا گھر کا گھر سب سپردِ خدا کردیا سب کچھ امت کی خاطر فدا کردیا اس حسینؑ ابنِ حیدرؑ پہ لاکھوں سلام


جس کا جنت سے جوڑا منگایا گیا جس کو دوش نبیؐ پر بیٹھایا گیا جس کے بھائی کو زہر پلایا گیا جس کو تیروں سے چھلنی کرایا گیا اس حسینؑ ابنِ حیدرؑ پہ لاکھوں سلام



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


کرچکا ابھی اپنی حجت تمام لے کے اللہ اور اپنی نانا کا نام کوفیوں کو سنایا خدا کا کلام اور فدا ہو گیا شاہِ عالی مقام اس حسینؑ ابنِ حیدرؑ پہ لاکھوں سلام

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah