We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ya Rab e MuhamadNot Verified

یاربِّ محمد مِری تقدیر جگادے صَحرائے مدینہ مجھے آنکھوں سے دکھادے



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


پیچھا مِرا دنیا کی محبت سے چُھڑا دے یارب مجھے دیوانہ مدینے کا بنادے


روتا ہوا جس وقت میں دربار میں پہنچوں اُس وقت مجھے جلوۂ محبوب دکھادے


دل عشقِ محمد میں تڑپتا رہے ہردم سینے کو مدینہ مِرے اللہ بنادے


بہتی رہے اکثر شہِ ابرار کے غم میں روتی ہوئی وہ آنکھ مجھے میرے خدا دے


ایمان پہ دے موت مدینے کی گلی میں مدفن مِرا محبوب کے قدموں میں بنادے


اللہ کرم اتنا گنہ گار پہ فرما جنّت میں پڑوسی مِرے آقا کا بنادے


دیتا ہوں تجھے وَاسِطہ میں پیارے نبی کا اُمَّت کو خدایا رہِ سنّت پہ چلا دے


اللہ ملے حج کی اِسی سال سعادت بدکار کو پھر روضۂِ محبوب دکھادے


عطارؔ سے محبوب کی سُنَّت کی لے خدمت ڈنکا یہ تِرے دین کا دُنیا میں بجادے


Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah