حَسبِی رَبیِ جَلَّ اللہ مَا فِی قَلبِی غَیر اللہ نُورِ مُحَمَّد صَلَّ اللہ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہ
اوّل و آخر ہے اللہ ظاہر و باطن ہے اللہ حافظ و ناصرہے اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ
کون مکاں میں ہے اللہ دونوں جہاں میں ہےاللہ جسم میں جاں میں ہےاللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ
اعلیٰ جس کی ذات وہی اعلیٰ جس کی صفات وہی رکھ لی جس نےلاج وہی لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ نور الہیٰ جب چمکا صَلِّ عَلیٰ کا شورہوا ذرہ ذرہ کہنے لگا لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ
کھل جائیں در جنت کے دوزخ کی سب آگ بجھے دل سے کوئی یک بار کہے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ
عرض غلام فقیر ہے اب داخل جنت ہوں ہم سب ذکر قبول ہو یہ یا رب! لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ