We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Gunahoun ki Adat Chhura Mere Moula

گناہوں کی عادت چھڑا میرے مولا مجھے نیک انساں بن میرے مولا


میری سابقہ ہر خطا میرے مولا تو رحمت سے اپنی مٹا میرے مولا


تو قدرت سے اپنی بدل نیکوں سے ہر اک میری لغزش، خطا میرے مولا


جو تجھ کوجوتیرےنبیﷺکوپسند ہو مجھےایسا بندہ بنا میرے مولا



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


تجھےواسطہ تیری رحمت کایاربّ جہنم سےمجھ کو بچا میرے مولا


میری تاقیامت جونسلیں ہوں یارب ہوں سب عاشق مصطفیٰ ﷺمیرےمولا


ہےاُدعُونِی فرمانِ قرآن تیرا تو سن لےمیری التجا میرے مولا


مجھےبھی دکھادےتوجلوہ نبیﷺکا یہی ہےمیری التجا میرےمولا


جنہوں نےکہا ہےدعاؤں کا مجھ سے توکردےسبھی کا بھلا میرے مولا


رُلا تو مجھے بس غمِ مصطفیٰ میں نہ دنیا کے غم میں رلا میرے مولا


نہ محتاج کرتو جہاں میں کسی کا مجھے مفلسی سے بچا میرے مولا


عبیدِ رضا دیکھےنظروں سے کعبہ ہو مقبول ہراک دعا میرے مولا

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah