We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dekhte Kiya Ho Ehle Sufa

لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ اَمَنَابِرسولِ اللہ اَمَنَابِرسولِ اللہ


دیکھتے کیا ہو اہل صفا آ پہنچے محبوب خداﷺ یعنی ہو چکے جلوہ نما شاہد حق شاہِ بطحا ﷺ


لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ


خلق کے راہبرﷺ آ پہنچے حق کے پیامبرﷺ آ پہنچے شافعِ محشرﷺ آ پہنچے شاقئ کوثرﷺ آ پہنچے


لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ


ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں مشعلیں حق کی جلتی ہیں حسرتیں دل کی نکلتی ہیں خوشیاں پیر بدلتی ہیں


لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ


خالق کل اے ربُ العلیٰ شکر تیرا کیوں کرہوادا ہم کو وہ محبوب ﷺ دیا رتبہ جس کا سب سےسوا


لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ


جن کی خلیل دعا مانگیں جن کی مسیح بشارت دیں جن کی گواہی پتھردیں جن سے سب سکھ درد کہیں


لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


آمنہ بی کو مبارک ہو اور حلیمہ دائی کو ہم کو مبارک اورتم کو شاہِ ﷺ کی ساری امت


لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ


جسم سےہوجب جان جدا ہم کوملے فردوس میں جا لُوٹیں ہم قربت کا مزہ آپ کی اے محبوب خداﷺ!


لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ


جنت کی جب سیر کریں ہم بھی سب ہمراہ چلیں حوضِ کوثر پہنچیں ہاتھ سےآپ کے جام پئیں


لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ


بخشش مرےماں باپ کوبھی اور میرا احباب کو بھی اہل سخن احباب کو بھی اہل وفا ارباب کو بھی


لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ


داور کل اے رب العلیٰ صدقہ اعلیٰ حضرت کا جاری رہے تا روزِ جزا مزھب اہل سنت کا


لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah