Salaam Uss Par Ke Jiss Ne Bekasoun Ki Dastgeeri Ki

سلام اُس پرکہ جس نے بیکسوں کی دستگیری کی سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی



سلام اس پر کہ جس نے خوں کےپیاسوں کوقبائیں دیں سلام اس پرکہ جس نےگالیاں سن کر دعائیں دیں



سلام اس پر کہ دشمن کو حات جاوداں دے دی سلام اس پر کہ ابوسفیان کوجس نے اماں دے دی



سلام اس پروطن کے لوگ جس کو تنگ کرتے تھے سلام اس پرکہ گھروالےبھی جس سےجنگ کرتے تھے



سلام اس پرکہ جس کےگھرمیں چاندی تھی نہ سوناتھا سلام اس پر ک ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا



سلام اس پر جو بھوکا رہ کےاوروں کا کھلاتا تھا سلام اس پر جو امت کےلۓ راتوں کو روتا تھا



سلام اس پر کہ تھا الفقر فخری جس کا سرمایا سلام اس پر کہ جس کے جسم اطہرکا نہ تھا سایہ




Get it on Google Play



سلام اس پر کہ جس نےفضل کےموتی بکھیرےتھے سلام اس پر بروں کو جس نے فرمایا کہ میرے ہیں



سلام اس پر کہ جس کی چاند تاروں نے گواہی دی سلام اس پر کہ جس کی سنگپاروں نے گواہی دی



سلام اس پر کہ جس نے چاند کودو ٹکڑے فرمایا سلام اس پر کہ جس کے حکم سے سورج پلٹ آیا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah