We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Madine Ke Zair Salaam Unse Kehna

مدینے کے زائر سلام ان سے کہنا تڑپتے ہیں تیرے غلام ان سے کہنا


ہو جب سامنے سبز گنبد تمہارے نگاہِ عقیدت سے دامن پسارے ہے حاضر تمہارا غلام اس سے کہنا


بڑی چاہتوں سےہے اس در کو پایا پڑا ہی رہوں در نہ چھوٹے تمہارا نہ جاؤں گا اب تشنہ کام ان سے کہنا


پھریں کب تلک در بدر بے ٹھکانہ کہاں جائیں ہم اپنے دل کی سنانے تمہی تو بناتے ہو کام ان سے کہنا


اسی آرزو میں گزرتے رہے دن کہ پہنچیں دیارِ نبی ﷺ ہم بھی لیکن نہیں ہے کوئی انتظام ان سے کہنا



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


دِکھا دو انسؔ کو وہ دلکش نظارے ترستے ہیں جن کو مسلمان سارے یہ باتیں بصد احترام ان سے کہنا

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah