We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Zikr Karta Hun Main Apka Har Ghari Ya Nabi..Not Verified

ذکرکرتا ہوں میں آپ کاہرگھڑی یانبی یانبی یانبی یانبی کوئی بھی وقت ہوایک دھن ہےلگی یانبی یانبی یانبی یانبی


کیا کہوں آپ کی شانِ جلوہ گری یانبی یانبی یانبی یانبی روۓکونین پرآگئی تازگی یانبی یانبی یانبی یانبی


آپ سےہوگئ جس کووابستگی یانبی یانبی یانبی یانبی اسکی دنیا بھلی اسکی عقبیٰ بھلی یانبی یانبی یانبی یانبی


صد ظہور سحرہےظہورآپ کاسارے عالم میں پھیلا ہے نور آپ کا بزمِ ارض وسمامیں ہےدھوم آپ کی یانبی یانبی یانبی یانبی



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


آپ کے درکے سائل ہیں شاہ گدا رحمتیں بٹ رہی ہیں یہاں پرسدا در سے خالی نہ لوٹا کوئی بھی کبھی یانبی یانبی یانبی یانبی ساقیءنہرتسنیم وکوثرکرم دل سے مٹ جاۓ میرے بھی ہر داغ غم دور ہوجاۓ میری بھی تشنہ لبی یانبی یانبی یانبی یانبی


سبز گنبد پہ نظریں جماؤں کبھی تیرےروضےکے قربان جاؤں کبھی خاکِ طیبہ کاسرمہ بناؤں کبھی یانبی یانبی یانبی یانبی


انبیاءکےلبوں پرترےتذکرےحوروغلماں کےہونٹوں پہ نغمے ترے بزم کونین مدحت سرا ہے تیری یانبی یانبی یانبی یانبی


شہرِ یار ارم سید ذی حشم افضل خستہ جاں پہ بھی چشم کرم ہو زیارت اسے بھی نصیب آپ کی یانبی یانبی یانبی یانبی


No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah