یہ کس عذاب میں جاں ہے محمدؐ عربی یہ کس کو خون رواں ہے محمدؐ عربی
یہ کس پہ آئی ہوئی ہے گھڑی قیامت کی یہ کون وقفِ فغاں ہے محمدؐ عربی
یہ کس کے گھر میں ہے ماتم یہ کس کی آنکھ ہے نم یہ کون رقص کناں ہے محمدؐ عربی
ترے دیار مقدس پہ ساۓ غروں کے یہ کتنے دکھ کا سماں ہے محمدؐ عربی
خطا معاف ترے بے نوا غریبوں کی سکوں جہاں میں کہاں ہے محمدؐ عربی
جہاں کو ہونا ہے اک روز گوش بر آواز نواۓ غم زدگاں ہے محمدؐ عربی