یا نبی نظرکرم کا اک اشارہ چاہۓ گنبد خضریٰ کےسائےمیں بسیراچاہۓ
آپ سےہےچشم پرنم کا تقاضا آخری نوری جلووں کا دم آخرنظارا چاہۓ
ہےبہت رنجورآقا آپ کا ہرامتی شافع محشرہمیں دامن تمہاراچاہۓ
ہولحد میری مدینے میں رسول ہاشمی! مجھ کو قسمت کے لۓ ایسا ستارا چاہۓ
ہو دعا مقبول عشرت کی شہ کون و مکاں حشر میں بس آپ کا ہم کو سہارا چاہۓ