Wohi Rab Hai

وہی رب ہےجس نےتجھ کوہمہ تن کرم بنایا ہمیں بھیک مانگنے کو تیرا آستاں بتایا تجھے حمد ہے خدایا



تمہیں حاکم برایا تمہیں قاسم عطایا تمہیں دافع بلایا تمہیں شافع خطایا کوئی تم سا کون آیا



وہ کنواری پاک مریم و نفخت فیہ کا دم ہے عجب نشان اعظم مگرآمنہ کا جایا وہی سب سے افضل ہے



یہی بولے سدرہ والےچمن جہاں کے تھالے سبھی میں نے چھان ڈالےترے پایہ کا نہ پایا تجھےیک نےیک بنایا



ارےاےخداکےبندہ کوئی میرےدل کوڈھونڈو میرےپاس تھا ابھی تو ابھی کیا ہوا خدایا نہ کوئی گیا نہ آیا



ہمیں اے رضاتیرےدل کے پتاچلابہ مشکل درِروضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیا یہ نہ پوچھ کیساپایا



کبھی خندہ زیرِ لب ہےکبھی گریہ ساری شب ہے کبھی غم کبھی طرب ہے نہ سبب سمجھ میں آیا نہ اسی نےکچھ بتایا



کبھی خاک پرپڑاہےسرچرغ زیر پا ہے کبھی پیش درکھڑا ہےسر بندگی جھکایا توقدم میں عرش پایا



کبھی زندگی کےارماں کبھی مرگ نوکا خواہاں وہ جیاکہ مرگ قرباں وہ موا کہ زیست لایا کہے روح ہاں جلایا




Get it on Google Play



یہ تصورات باطل ترےآگے کیا ہیں خدایا تری قدرتیں ہیں کامل انہیں راست کر خدایا میں انہیں شفیع لایا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah