Waliye Makkah Waliye Taiba

والئ مکہ والئ طیبہ اور دنیا کے والی آمِنہ بی کے گھر آۓ ہیں مہکی ڈالی ڈالی



ہر جانب یہ دھوم مچی ہے آمنہ بی کےپیارےکاجشن مناؤ مل کے



ربیع الاول امیدوں کی دنیا ساتھ لے آیا دعاؤں کی قبولیت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا




Get it on Google Play



خدا نے ناخدائی کی خود انسانی سفینے کی کہ رحمت بن کے چھائی بارہویں شب اس مہینے کی



ازل کے روز جس کی دھوم تھی وہ آج کی شب ہے جو قسمت کےلۓ مقسوم تھی وہ آج کی شب ہے



جہاں میں جشن صبح عید کا سامان ہوتا تھا اُدھر شیطان کتنا اپنی ناکامی پہ روتا تھا



بہر سُو نغمہ صلِ عَلیٰ گونجا فضاؤں میں خوشی نے زندگی کی روح دوڑادی ہواؤں میں



فرشتوں کی سلامی دینے والی فوج گاتی تھی جناب آمنہ سُنتِیں تو یہ آوازی آتی تھی



آمنہ بی کے پیارے کا جشن مناؤ مل کے



مبارک ہو محمد مصطفیٰ ﷺ تشریف لے آۓ مبارک ہو کہ ختم الانبیاءﷺ تشریف لے آۓ



مبارک ہو شہہ ہر دوسرا ﷺ تشریف لے آۓ مبارک ہو کہ رحمت کی اداﷺ تشریف لے آۓ



مبارک ہو عاصیوں کے آسراﷺ تشریف لے آۓ مبارک ہو حبیب کبریا ﷺ تشریف لے آۓ



آمنہ بی کے پیارے کا جشن مناؤ مل کے



جاتے ہیں معراج کو آقاﷺ جگمگ ہے کونین ان کے قدموں کی برکت سے عرش نے پایا چین



ایسے نبی ﷺ کا واسطہ دےکررب کع مناؤ مل کے آمنہ بی کے پیارے کا جشن مناؤ مل کے



جو مانگو گے وہ پاؤ گے پوری ہوگی آس دور ہی جتنی خوشیاں تم سے آجائیں گی پاس



دو جگ کے مختارﷺ کو نعرہ سارے لگاؤ مل کے آمنہ بی کے پیارے کا جشن مناؤ مل کے



نبیوں کے سلطان ہیں آقا ﷺ نبیوں کے سلطان خلشِ مظفرؔ وہ کرتے ہیں ہر مشکل آسان



اپنے اپنے من کی بپتا ان کو سناؤ مل کے آمنہ بی کے پیارے کا جشن مناؤ مل کے



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah