Rukh e Mustafa ko dekha Toh Diyoun ne Jalna Seekha

رخ مصطفیٰ کو دیکھاتودیوں نےجلنا سیکھا یہ کرم ہے مصطفیٰ کا،شب غم نے ڈھلناسیکھا



یہ زمیں رکی ہوئی تھی یہ فلک تھما ہوا تھا چلے جب مرے محمد تو جہاں چلنا سیکھا



بڑا خوش نصیب ہوں میں میری خوش نصیبی دیکھو شہِ انبیاء کے ٹکڑوں پہ ہے میں نے پلنا سیکھا




Get it on Google Play



میں گرانہیں جواب تک یہ کمالِ مصطفیٰ ہے مری ذات نے نبی سےہے سدا سنبھلنا سیکھا



میں تلاش میں تھا رب کی کہاں ڈھونڈتا میں اس کو لیا نام جب نبی کا تو خدا سے ملنا سیکھا



میں رہا خلش مظفر درِ پاکِ مصطفیٰ ہر مرے جزب عاشقی نے کہاں گھر بدلنا سیکھا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah