We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Un Ki Yadoun Ko Not Verified

Nasir Chishti

ان کی یادوں کو جو سینے میں بسا لیتے ہیں اپمے دامن میں انہی آقا چھپا لیتے ہیں


دور رہتے ہیں مدینے سے جو آقا کے غلام اپنے سینوں کو مدینہ وہ بنا لیتے ہیں


یاد آتی ہیں مدینے کی بہاریں جب بھی چشم بے چین سے چند اشک بہا لیتے ہیں


جن کے ہونٹوں پہ مہکتی ہے درودوں کی صدا خلد میں اپنی جگہ اوربڑھا لیتے ہیں



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


جب بھی آتا ہے نظر نقش کف پا ان کا اپنی گردن کو وہیں ہم تو جھکا لیتے ہیں


ان کے دینے کا ہے انداز نرالا سب سے لینے والوں سے یہ پوچھو کہ وہ کیا دیتے ہیں


ان کی عظمت کے پرستار یہ انساں ہی نہیں وہ تو پتھر کو بھی گویا سکھا دیتے ہیں


مال و دولت کی نہیں شرط وہاں پر ناصر گس کو چاہیں وہ مدینے میں بلا لیتے ہیں

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah