Tumhare Hain Zameen o Aasman Eman Hai Mera

اللہ اور نبی پر ایمان ہے میرا امنتُ باللہ وبرسولہٖ باللہ وبرسولہٖ



تمہارے ہیں زمین و آسماں ایمان ہے میرا تمہارے نام ہیں دونوں جہاں ایمان ہے میرا



خدا کے اذن سے والی بنے غیبی خزانوں کے نہیں ہے آپ سے کچھ بھی نہاں ایمان ہے میرا




Get it on Google Play



طلب قطرہ کرے کوئی عطا دریا وہ کرتے ہیں عطا کا ہیں سمندر بیکراں ایمان ہے میرا



نجوم آفتاب و مہتاب و چاندنی اُن سے انہی کے دم قدم سے کہکشاں ایمان ہےمیرا



خدائی راز سے واقف نبیء غیب داں سرور خدا کےآپ ٹھہرے راز داں ایمان ہے میرا



لواءالحمد ہاتھوں میں شفاعت ان کی مرضی سے وہی ہو کہہ دے جو اُن کی زباں ایمان ہے میرا



اجاگر ہو گۓ کون ومکاں تاباں ہوۓ ذرے نبی کے نور سے روشن جہاں ایمان ہے میرا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah