تاجدارِ حرم ہو نگاہ کرم ہم غریبوں کے دن بھی سنورجایئں گے ہادی بیکساں!کیا کہے گاجہاں آپ کے درسےخالی اگر جایئں گے
خوف طوفان ہے آندھیوں کاہےغم سخت مشکل ہے آقا کدھرجایئں ہم آپ ہی گرنہ لیں گےہماری خبرہم مصیبت کےمارے کدھر جایئں گے
در پہ ساقی کوثرکے پینےچلیں،مے کشو آؤآؤمدینے چلین یادرکھو،اگراٹھ گئی اک نظر،جتنے خالی ہیں سب جام بھرجایئں گے
کوئی اپنا نہیں غم کے مارےہیں ہم آپ کےدرپہ فریادلاۓہیں ہم ہونگاہ کرم ورنہ چوکھٹ پہ ہم آپ کا نام لے لے کرمر جایئں گے
آپ کے درسے کوئی نا خالی گیااپنے دامن کو بھرکے سوالی گیا ہو پیام حزیں پر بھی آقا کرمورنہ اوراق ہستی بکھر جایئں گے