Shah e Taiba Ke Naam Do Qadam Sath Sath

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

گنگناتے چلو مسکراتے چلو نعرۃ یا محمدؐ لگاتے چلو

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

آؤ مل جل کے شانہ بہ شانہ چلیں دیکھ لے آج سارا زمانہ چلیں

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

کھوٹی قسمت بنائیں چلو ساتھ ساتھ مصطفیٰ کو منائیں چلو ساتھ ساتھ

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

جشنِ میلاد ہے کیا حسیں بات ہے سب کے دامن میں خوشیوں کی خیرات ہے

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

عید میلاد ہےسارے دل شاد ہیں آج ویرانیاں ساری آباد ہیں

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

مومنو ان کی آمد کا چرچا کرو اپنا سب کچھ محمدؐ پہ وارا کرو

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

کاروانِ محمدؐ رکے گا نہیں کملی والے کا جھنڈا جھکے گا نہیں

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

مست و بے خود ہیں سب جشنِ میلاد میں حیدری ہیں سبھی حیدر آباد میں

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

Get it on Google Play

اپنی جانوں کی پرواہ کرتے نہیں ہم حسینی ہیں باطل سے ڈرتےنہیں

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

بالیقیں ہم کو جنت میں لے جاۓ گی قبر میں بھی یہی عید کام آۓ گی

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

مصطفیٰ کا گھرانہ سلامت رہے مرتضیٰ کا گھرانہ سلامت رہے

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

قلبِ ارشدؔ کی ہے بس یہی التجا ہر مسلمان سپاہی بنے دین کا

شاہِ طیبہ کے نام دو قدم ساتھ ساتھ میرےآقا کے نام دو قدم ساتھ ساتھ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah