We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Qul Hu Allah u Ahad Ka Raaz e Sar Basta Hain Aap

قل ھو اللہ احد کا رازِ سربستہ ہیں آپ حق کاجوعرفان دےوہ حرفِ استثناء ہیں آپ



عالمِ ھو میں انا من نورکا مبداء ہیں آپ جبھِ آدم میں نہاں سرِ واِذ قُلنا ہیں آپ



نور کا اظہار اپنی ذات کا اخفاء ہیں آپ عارفینِ حق کے بھی عرفان سےبالاہیں آپ



کُنتُ کَنزًا کی تجلی پر تو حسن ازل چشمِ موسی میں مسلسل کا جلوہ ہیں آپ




Get it on Google Play



آپ کی اطاعت ہیں ہم جھکتےہیں کعبے کی طرف ورنہ آقا ہر جہت سے لائقِ سجدہ ہیں آپ



ہیں اَنَا بَشَرٌ کہیں پر اَیُکُم مِّثِلی کہیں خود ہی مفتی خودہی فتوی خودہی استفتاء ہیں آپ



مصطفیٰ ہیں، احمدِ مرسل ہیں عرفِ عام میں اصطلاحِ خاص میں یٰس ہیں، طٰہٰ ہیں آپ



پاس ارشدؔ کےنہیں کچھ قادریت کے سواء لاج رکھ لینا کےاسکا آسرا تنہاء ہیں آپ



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah