We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Sar e Mehfil Karam Itna Meri Sarkar Ho Jaye

سرِ محفل کرم اتنا میری سرکار ہو جاۓ نگاہیں منتظررہ جائیں اور دیدار ہو جاۓ


تصور میں ترے ہرشےپہ یوں نظریں جماتا ہوں نہ جانے کون سی شے میں تیرا دیدار ہو جاۓ


غلامِ مصطفیٰ بن کر میں بک جاؤں مدینے میں محمد ﷺ نام پر سودا سرِ بازار ہو جاۓ



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


سنبھل کر پاؤں رکھنا حاجیوں شہرِ مدینہ میں کہیں ایسا نہ ہو سارا سفر بیکار ہو جاۓ


فنا اتنا تو ہو جاؤں میں تری ذاتِ عالی میں جو مجھ کو دیکھ لے اس کو ترا دیدار ہو جاۓ


تجھے منظور ہے پردہ مجھے پاسِ ادب ورنہ میں جب چاہوں جہاں چاہوں ترا دیدار ہو جاۓ


حبیبؔ اس حال سے ابتر بھی حالِ زار ہو جاۓ جو ہونا ہو سو ہو جاۓ مگر دیدار ہو جاۓ

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah