Qurban Madine Ki Galiyon Ke Gadaoun Par

قربان مدینے کی گلیوں کے گداؤں پر پلتے ہیں جو ہر لحظہ آقا کی عطاؤں پر



جنت کی بشارت دی رضواں نےتویوں بولے جنت بھی نچھاور ہےاس روضے کی چھاؤں پر



پیغام جو لائی ہیں طیبہ کی زیارت کا میں جاں بھی لٹا دوں ان پُر کیف ہواؤں پر



قرآن کی صورت میں خود نعت کہی رب نے جب جب اسے پیار آیا تری پاک اداؤں پر




Get it on Google Play



اب تم بھی رضاؔ پہنچو درِ شافع محشر پر ڈالیں گے شفاعت کی چادر وہ خطاؤں پر



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah