Nabi Zamane Main Aye Lakhoun

نبی زمانے میں آۓ لاکھوں، کوئی نہ تیری مثال دیکھا حسین دیکھے، جمیل دیکھے، کہیں نہ تجھ سا جمال دیکھا



بروزِ محشر، وقتِ پرسِش، کھڑےہیں حیراں سبھی پیمبر مقام محمود پر جو تیری، شفاعتوں کا کمال دیکھا



وہ کیا گھڑی تھی، وہ کیاسماں تھا، شبِ ولادت سجا جہاں تھا فلک نےایساکبھی بھی پہلے، کہاں تھا یہ ماہ و سال دیکھا



نہ پوچھ میرے نبیؐ کی عظمت،ہیں عالمیں جن کےزیرِ رحمت کہ اُن کی چوکھٹ پہ دوجہاں کو، بنے سراپا سوال دیکھا



حضورؐ کےنام میں شفا ہے، ہراک الم کی یہی دوا ہے ہے جس نے پکڑا نبیؐ کا دامن، نہ مبتلاے وبال دیکھا




Get it on Google Play



نجوم بن کر جہاں میں بکھرے، غلام سارے نبیؐ کے پیارے کہیں چمکتا اویسِ قرنی کہیں دمکتا بلال دیکھا



درود اُن پر سلام اُن پر، رضاؔ پڑھے جاؤ تم برابر یہی وظیفہ ہےجس کےصدقے، ہجرنے آخر وصال دیکھا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah