نبیؐ کون یعنی رسول کریمؐ نبوت کے دریا کا در یتیم
ہوا گو کہ ظاہر میں امی لقب پہ علمِ لدنی کھلا دل پہ سب
بغیر از لکھے اور کۓ بے رقم چلے حکم پر اس کے لوح و قلم
کیا حق نے نبیوں کا سردار اسے بنایا نبوت کا حق دار اسے
لکھا اشرف الناس خیر الانام بنایا سمجھ بوجھ کر خوب اسے
کروں اس کے رتبے کا کیا میں بیاں کھڑے ہوں جہاں باندھ صف مرسلاں
محمدؐ کے مانند جگ میں نہیں ہوا ہے نہ ایسا نہ ہو گا کہیں